کسووال (KNN نیوز) — کسووال کی پہچان، معروف سماجی و عوامی شخصیت فلک شیر ڈھڈی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم نیک سیرت، ملنسار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار انسان تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین ثم آمین۔
نمازِ جنازہ کل صبح 9 بجے کسووال کے جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام احباب و عزیزواقارب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔